حضرت عمر فاروقؓ کی اسلام کیلئے بے مثال خدمات ہیں،فضل الرحیم اشرفی

حضرت عمر فاروقؓ کی اسلام کیلئے بے مثال خدمات ہیں،فضل الرحیم اشرفی

  

لاہور (پ ر)جامعہ اشرفیہ لاہو کے مہتمم اوراسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولاناحافظ ٖ فضل الرحیم اشرفی نے مسجد حسن جامعہ اشرفیہ میں  جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سیدنا حضرت  عمر فاروقؓ کی اسلام کیلئے روشن خدمات، جرأت وبہادری، عدل وانصاف پر مبنی فیصلوں، فتوحات اور شاندار کردار و کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے، آپ ؓ کا سنہرا دورِ خلافت مسلمانوں کی بے مثال فتوحات وترقی اور عروج کا زمانہ تھا آپؓ  عشرہ مبشرہ  خوش نصیب صحابہ کرامؓ میں بھی شامل ہیں جن کو دنیا میں ہی حضورؐ نے جنت کی بشارت و خوشخبری دے دی تھی ا ٓپ ؓ کی تائید میں بہت سی قرآنی آیات نازل ہوئیں اور آپ کی شان میں بہت سی احادیث نبویؐموجود ہیں اور آپؓ کی صاحبزادی حضرت سیدہ حفصہ رضی اللہ عنھا کو حضور ؐ کی زوجہ محترمہ اورام المؤمنین ہونے کا شرف  حاصل ہے  انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ  اور اہل بیت عظام ؓ سے عقیدت  و محبت اور ان کا  احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے  انہوں نے کہا کہ علما ء کرام قیام امن، فرقہ واریت کے خاتمہ اوراتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -