جہانگیر ترین کا باہرجاناکرپشن کیخلاف ادراوں کے ایک پیچ پرہونے کی نفی 

  جہانگیر ترین کا باہرجاناکرپشن کیخلاف ادراوں کے ایک پیچ پرہونے کی نفی 

  

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جوائنٹ سیکریٹری اور سابق وزیراعلی کے مشیر رانا محمد ارشد نے کہا ہے اگر صدر مملکت عارف علوی صاحب کی بات سچ مان لی جائے تو انہیں قوم کو یہ بتانا ہوگا جہانگیر ترین کو ملک سے باہر کیوں جانے دیاگیا کس ادارے نے انہیں اجازت دی کہ وہ ملک سے باہر بھاگ جائیں،اربوں کھربوں لوٹ کر وہ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر رہے تھے،رانا محمد ارشد نے کہا صدر مملکت کی بات میں صداقت نہیں، اس سے حکمرانوں کے چہتون نے صرف آٹا چینی میں کھربوں روپے کرپشن کی ہے۔ اگر کرپشن کیخلاف ادار ے ایک پیج پر ہوتے تو جہانگیرترین کبھی ملک سے فرار نہ ہوتے، آج نیب زدہ لوگ حکومت میں وزیر مشیر ہیں، لہٰذا صدرمملکت کا موقف درست نہیں، ہم اس کے موقف کو مسترد کر تے ہیں۔

رانا ارشد 

مزید :

صفحہ اول -