واقعہ کربلا سے اسلام کی  سر بلندی کا درس ملتا ہے

    واقعہ کربلا سے اسلام کی  سر بلندی کا درس ملتا ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا احترام تمام امت مسلمہ کیلئے یکساں اہمیت و فضیلت کا حامل ہے۔ بین المسالک رواداری انتہائی ضروری ہے۔ واقعہ کربلا کا پس منظر اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کا تحفظ اور دفاع تھا جسے خانوادہ رسولؐ نے اپنی قیمتوں جانوں کے نذرانے دے کر سینچا۔

 اسلام کی مضبوطی بھائی چارے اور پیار کے فروغ کیلئے ہم سب پر فرض ہے کہ ان ایام میں محبت پیار اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -