این اے 120میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،میاں جلیل شرقپوری 

 این اے 120میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،میاں جلیل شرقپوری 

  

کوٹ عبدالمالک(نمائندہ خصوصی) صاحبز ادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے (سابقہ ایم این اے و ضلع ناظم شیخوپورہ)نے اے سی آفس فیروزوالہ میں حلقہ این اے120میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی فنڈ سے این اے حلقہ 120میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے اور میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ،کوٹ عبدالمالک مالووالا بازار میں ٹف ٹائل لگائی گئی،شرقپورخورد مین بازار بنا یا گیا سکیم نمبر 3 میں سیوریج لائن،ٹیوب ویلز،واٹر سپلائی،جمال ٹاؤن اورسخی کا ڈیرہ اور صفائی کے لیے خریدی گئی مشینری،سوئی گیس،بجلی،سٹریٹ لائٹس جاری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں کوآرڈینیٹر میاں محمد اسحاق،اے سی فیروزوالہ زاہد خان،میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے چیف آفیسر عثمان لیاقت،ایکسین محمد شریف،سی او تحصیل فیروزوالہ اسد چٹھہ، ریونیو آفیسر چوہدری محمد ارشد ورک،رانا عباس سابقہ ناظم،ملک محمد اقبال سابقہ ناظم،پریس کلب(رجسٹرڈ) فیروزوالہ کے صدر آصف حسین بھٹی شریک تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -