ثانوی بورڈ ملازمین اپنی ذمہ داریاں د لجمعی کے ساتھ ادا کریں،پروفیسر ریاض

ثانوی بورڈ ملازمین اپنی ذمہ داریاں د لجمعی کے ساتھ ادا کریں،پروفیسر ریاض

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کی زیر صدرات بورڈ کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری بورڈ اظہر منیر، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد اور تمام شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ دفتر آنے والے طالب علموں اور دیگر افراد کے تعلیمی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے اس امر پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ سہولت مرکز کے ذریعے طالب علموں کو ایک چھت تلے ضروری تعلیمی خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔ اس طرح آن لائن ملنے والی درخواستوں اور شکایات کو بھی بروقت نمٹایا جا رہا ہے۔چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے مزید کہا کہ بورڈ کا ہر ملازم اہم ہے۔

 تمام ملازمین اپنی ذمہ داریاں نہایت دلجمعی، شوق اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں تاکہ معاشرے میں علم کا نور زیادہ سے زیادہ عام ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -