سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا خوش آئند ہے،وقاص منشا 

سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا خوش آئند ہے،وقاص منشا 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص،منشاء پرنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کے فیصلے نے پاکستان کی عوام میں سعودی عرب کی قدر و منزلت اور بڑھا دی ہے کیونکہ اسرئیل ایک عرصہ سے فلسطین پر قابض ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے لئے ایک خاص تحفہ ہے جس کے وہ انتظار میں بیٹھے ہیں۔

اسی طرح اگر کشمیر کے مسئلے کو دیکھا جائے تو مودی سرکار کے پاس اب ظلم و ستم مزید بڑھانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا کیونکہ کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں اور ان کے والفین کے صبر نے دنیا بھر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔بھٹو شہید اگر آج ہوتے تو شاید کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ کب کا حل ہو چکا ہوتا،انہی کے نقش ِقدم پر چلتے ہوئے محترمہ بی بی شہید نے بھی کشمیری اور فلسطینی عوام کا ساتھ دیا اور بھارت و اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ نہیں ملایا۔ہم سعودی عرب کے اسرائیل کو فلسطین کی آزادی تک تسلیم نا کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔    

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -