حضرت عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی  بے مثا ل ہے،میاں نعیم الدین

حضرت عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی  بے مثا ل ہے،میاں نعیم الدین

  

لاہور(پ ر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروقؓ نے قرآن وسنت کی روشنی میں جس طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی وہ رہتی دْنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے نظام خلافت سے رہنمائی حاصل کریں۔

حضرت عمرفاروق کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک توریب سے خطاب کرتے ہوئے پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا کہ حضرت عمر فاروق نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم کیں،زرعی اصلاحات اور آبپاشی کے نظام سمیت دیگر کئی شعبہ جات کی بنیاد رکھی،ان کا دور خلافت اْمت مسلمہ کی تاریخ کا ایک مثالی دور ہے، فاروقی دور کی حکومتی اصلاحات آج بھی انسانیت کو مشکلات سے نجات دلانے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق ان دس خوش نصیب صحابہ میں شامل ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمد نے دْنیا میں ہی جنت کی بشارت دی، نئے ہجری سال کا آغاز اس عزم سے کیا جائے کہ ہم پاکستان کوفلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماء محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -