حضرت عمرفاروقؓ جرأت، شجاعت اورانصافکا پیکر ہیں،کاشف اقبال

حضرت عمرفاروقؓ جرأت، شجاعت اورانصافکا پیکر ہیں،کاشف اقبال

  

لاہور(پ ر) حضرت عمرفاروقؓ جرأت، شجاعت اورعدل وانصاف کا پیکر ہیں۔ مراد ِ رسول مقبول ؐ ہیں۔ آپ کے اسلام لانے سے کفرکی کمرٹوٹ گئی، بیت اللہ تکبیرکے نعروں سے گونج اٹھا اور مسلمانوں کے حوصلے بلندہوگئے آپ کے دورخلافت میں امورمملکت کوچلانے کے لئے کی گئی اصلاحات قیامت تک آنے والے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔

  

 انہوں نے کہا پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے حکمران خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق کی سیرت وکرداراوراصلاحات سے رہنمائی لیں،ان جیساعدل وانصاف اوراحتساب کریں، عمرفاروق جیسااپنے اندرعوام کی خدمت کاجذبہ پیداکریں اوراندازحکمرانی اختیارکریں۔ عہدفاروقی کی اصلاحات نے اپنے وقت کی سب سے بڑی سلطنت کوامن وامان کاگہوارہ اور خوشحال ترین ملک بنادیاتھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -