کلبھوشن کیس، نظر ثانی اپیل کی پیروی بھارتی وکیل کرے، نئی دہلی کی خواہش 

کلبھوشن کیس، نظر ثانی اپیل کی پیروی بھارتی وکیل کرے، نئی دہلی کی خواہش 

  

 نئی دہلی(آئی این پی) بھارت نے پاکستانی عدالت میں ”را“ا یجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت میں بھارتی وکیل کے ذریعے نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریوستاوا نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے)کے فیصلے کی روح کے مطابق فری اور فیئر ٹرائل کے لیے ہم نے بھارتی وکیل کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی نمائندگی کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے اہم معاملات حل کرنے ہیں، جیسا کہ کیس کی متعلقہ دستاویزات کی نقول اور بغیر کسی رکاوٹ کے قونصلر رسائی دی جائے۔ بھارت کلبھوشن یادیو تک بلا رکاوٹ رسائی مانگ رہا ہے جسے آئی سی جے کی جانب سے لازم کیا گیا ہے۔حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کیس میں 3سینئر وکلا کو عدالتی معان مقرر کیا ہے اور پاکستانی حکومت کو حکم دیا ہے کہ بھارت کو پھانسی کے منتظر قیدی کے لیے وکیل مقرر کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ سال 2017میں بھارت نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہ دینے اور سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کیا تھا۔

نئی بھارتی خواہش 

مزید :

صفحہ اول -