سندھ، کوروناوائرس کے مزید 7مریض انتقال کر گئے

  سندھ، کوروناوائرس کے مزید 7مریض انتقال کر گئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید7 مریض انتقال کر گئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صوبہ سندھ میں صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8638 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور  اب تک934689 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک صوبے بھر میں 127691کیسز ہوچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2357 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 119مریض صحتیاب ہوچکے اور اب تک 120876 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 4458 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج میں 4139 گھروں میں اور7 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج 312 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 233 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، آج 32 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 310 نئے کیسز میں سے 172 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں 48، ضلع شرقی 46 اور ضلع جنوبی44 کیسز ہیں اور ضلع وسطی16، ضلع غربی 11 اورضلع ملیر7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے مزید بتایا کہ ٹھٹہ 27، بدین اور حیدرآباد13-13 اور سجاول11، خیرپور8، شہید بینظیرآباد6، شکارپور5، ٹنڈو محمد خان4 کیسز ہیں۔انہوں نے اندرون سندھ سے متعلق مزید کہا کہ میرپورخاص3، جامشورو3، ٹنڈوالہیار اور عمرکوٹ3-3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گھوٹکی، جیکب آباد، قمبر، لاڑکانہ اور سکھر2-2، دادو، مٹیاری اور نوشہروفیروز1-1 کیسز سامنے آیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -