پورٹ قاسم پر4.8ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ

پورٹ قاسم پر4.8ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پورٹ قاسم پر جولائی میں 4.8ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ ریکارڈ کی گئی جو کہ اب تک کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق جولائی 2020میں پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ میں 9.08 فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی 2019میں پورٹ پر4.4ملین ٹن درآمدی و بر آمدی سامان کی ہینڈلنگ ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ ماہ پورٹ قاسم پر 138جہازوں کی آمد و رفت رہی جبکہ جولائی 2019 میں 134 جہازوں کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کارگو ہینڈلنگ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کی نوید ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ معیشت یقینی طور پر بحال ہورہی ہے اور یہ سب کاروباری افراد کا وزیر اعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -