حاصل بزنجو کے ایصال ثواب  کیلئے فاتحہ خوانی آج ہوگی

   حاصل بزنجو کے ایصال ثواب  کیلئے فاتحہ خوانی آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان سابق سفیراقوام متحدہ و وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے اپنے ایک بیان میں سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور عزیزو اقارب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ عبداللہ حسین ہارون کی جانب سے آج(ہفتہ)مرحوم میر حاصل خان بزنجو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعاکادوپہر ساڑھے 11بجے بمقام حاجی سر عبداللہ ہارون آشیانہ شاہ ولی اللہ روڈ کھڈا مارکیٹ لیاری کراچی میں اہتمام کیا گیا ہے۔عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجوبلوچستان کے عوام کی مقبول اور توانا آواز تھے۔نظریاتی، سیاسی و تاریخی شعور رکھنے اور پاکستان سے شدید محبت کرنیوالے جمہوریت پسند رہنما تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید :

صفحہ اول -