پنجاب حکومت کا نئے سیاحتی پوائنٹ ڈویلپ کرنے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے مثبت استعمال سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ۔پنجاب حکومت کا نئے سیاحتی مقامات پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر مشیر آصف محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت نے سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ ٹائم لائن کیساتھ تیار کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہپوٹینشل سائٹس کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے سیاحتی مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اجلاس سے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی نے اپنی 13پراپرٹیز کو لیز پر دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے، اجلاس کو صوبے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری پنجاب ٹورازم فار ڈویلپمنٹ منصوبے بارے بھی بریفنگ۔ دی گی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آبپاشی، مواصلات اور جنگلات کے محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت۔ڈپٹی کمشنر لاہور، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔راولپنڈی، چکوال، جہلم، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔