کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اسوہ آفتاب

کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اسوہ آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ویکسین کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو عام سے مارکیٹ حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ادویہ ساز کمپنیوں کے ذریعے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔پنجاب میں ہر سال 2لاکھ سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی۔