بن قاسم پاور پلانٹ میں پھر خرابی، کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی 

  بن قاسم پاور پلانٹ میں پھر خرابی، کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی 

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بن قاسم پاور  پلانٹ میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی سے شہر میں بجلی کی قلت پیدا ہوگئی ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس میں خرابی کے باعث کے الیکٹرک کو 260 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب 2900 میگاواٹ ہے جس کے باعث کے الیکٹرک بجلی کا شارٹ فال لوڈشیڈنگ سے پورا کررہی ہے ذرائع کے مطابق بجلی کے شارٹ فال سے کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، شاہ فیصل ٹاؤن، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، لیاری،کھارادر اور  پی آئی بی بھی شامل ہے۔

لوڈشیڈنگ 

مزید :

صفحہ اول -