حکومت امیر اور غریب کے مابین بے پناہ فرق ختم کرے،خورشید احمد

حکومت امیر اور غریب کے مابین بے پناہ فرق ختم کرے،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر)وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام سیاسی جماعتیں ملک میں غربت، جہالت، عام بے روزگاری، بیماری اور سماج میں امیر و غریب کے مابین روز افزوں بے پناہ فرق دور کرانے کے لئے قومی اقتصادی وسماجی اصلاحات کا نفاذ کریں کسانوں کے لئے زرعی اصلاحات کا نفاذ کرکے قومی زرعی ترقی میں اضافہ کرے ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی کم کرکے اجرتوں میں اضافہ کیا جائے یہ مطالبات بختیار لیبر ہال میں آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے اہم اجلاس  میں ایک قرار داد کے ذریعے پیش کئے گئے اس موقع پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد نے محنت کشوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحادپیدا کریں،اجلاس میں روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان، اْسامہ طارق، حسن محمد رانا، نیاز احمد، انور گجر، صلاح الدین ایوبی، چوہدری فیاض، خوشی محمدکھوکھر نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -