انگلینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 17کھلاڑی شارٹ لسٹ 

  انگلینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 17کھلاڑی شارٹ لسٹ 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔پاکستان  نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز  28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔اسکواڈ میں بابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،  محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد  حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں قومی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی ان کھلاڑیوں میں سے حتمی کھلاڑیوں بارے مشاورت میں مصروف ہے کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ پر کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -