چینی شائقین کو سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت

  چینی شائقین کو سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت

  

بیجنگ(آئی این پی)کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی سپر لیگ نے فٹ بال شائقین کو سنیچر کے روز ہونے والا میچ سٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ابتدا میں ایک ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جو چین میں فٹ بال کے کھیل کو معمول پر لانے کی طرف ایک بڑا اقدام ہے۔

چینی سپر لیگ کا آغاز وبا کی وجہ سے پانچ کی ماہ کی تاخیر سے 25 جولائی کو شوزو اور ڈالیان میں انڈور ہوا تھا۔چینی فٹ بال آفیشلز نے بدھ کو شوزو حکام کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کی اور فٹ بال ٹیم شنگھائی ایس آئی پی جی کو پانچ سو شائقین کی اجازت دی اور اس طرح مخالف ٹیم بیجنگ گوان کو بھی اتنے ہی شائقین لانے کا کہا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -