سنگاکارا نے ٹف ٹائم دینے والے باؤلر کا نام بتادیا

          سنگاکارا نے ٹف ٹائم دینے والے باؤلر کا نام بتادیا

  

کولمبو (نیٹ نیوز) لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں ٹف ٹائم دینے والے بولرز کے نام ظاہر کر دیئے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے 42 سالہ کمار سنگاکارا نے بتایا کہ ’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم کا سامنا کرنے میں کافی دشواری پیش آتی تھی۔ 28 ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والے سابق سری لنکن بلے باز نے وسیم اکرم کو اپنے لیے چیلنجگ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کھیلنا آسان نہیں تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں 63 سنچریاں اور 153 نصف سنچریاں داغنے والے بیٹسمین کے لیے دوسرے مشکل ترین بولر بھی بائیں ہاتھ کے اور ایشیائی ہی قرار پائے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن میں بتایا کہ ظہیر خان وہ دوسرے بولر تھے جنہیں کھیلنے میں کافی دقت پیش آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظہیر خان سے کئی بار سامنا ہوا اور انہیں کھیلنا میرے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -