کورونا وائرس،میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ 

    کورونا وائرس،میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ 

  

میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر ہسپانوی وزارت صحت نے ایونٹ کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر 12 ستمبر کو ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں شروع ہونا تھا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کورونا وائرس کے باعث پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ور یہ فیصلہ کھیل اور کھلاڑی کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ہسپانوی عظیم ٹینس سٹار رافیل نڈال ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے کھیلنے کے لئے سائن اپ کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -