اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے زیراہتمام کنونشن کل ہوگا

اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے زیراہتمام کنونشن کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے زیراہتمام کنونشن کل گوجرہ میں ہوگا۔ اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے ترجمان راؤ سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنونشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظورالحسن سینئر، رشید الحسن، خالد بشیر، نوید عالم، میجر پیرزادہ، شیخ محمد عثمان، زاہد شریف، سلیم چیچی، نعیم اختر (خیبرپختونخوا)، شکیل خان(بلوچستان)، شیخ وقاص(سندھ) کے علاوہ ملک بھر سابق ہاکی کے کھلاڑی کنونشن سے خطاب کریں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لاہور پریس کلب اور اسلام آباد پریس کلب کے باہر ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے مظاہرے اور پریس کانفرنسز بھی کی جائیں گی۔