ٹیسٹ سیریز،ٹیم کا حصہ نہ بننے کا دکھ نہیں، سرفراز احمد

ٹیسٹ سیریز،ٹیم کا حصہ نہ بننے کا دکھ نہیں، سرفراز احمد

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہ بننے کا کوئی دکھ نہیں ہے میری تو دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت کر میزبان ملک کے خلاف سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے مجھے ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کو کرنا ہے میں تو ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لئے تیار ہوں اور جب بھی موقع ملے گا میری کوشش ہوگی کہ میں ماضی کی طرح اب بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں سرفراز نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لئے ذہنی طورپر تیار تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -