شاہین آفریدی کیساتھ بولنگ میں مزہ آرہا ہے،محمد عباس

  شاہین آفریدی کیساتھ بولنگ میں مزہ آرہا ہے،محمد عباس

  

 ساؤتھمپٹن(نیٹ نیوز)  قومی کرکٹ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کیساتھ بولنگ کرنے سے بہت مزہ آرہا ہے، وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے، پریکٹس اور میچ کے دوران ہم آپس میں بات چیت کر کے حکمت عملی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران میں خود ڈسٹرب نہیں ہوتا، بیٹسمینوں کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔محمد عباس نے کہا کہ ہم نئے بال سے آؤٹ کرنے کی پلا ننگ کرتے ہیں جس کا ٹیم کو فائدہ ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ شاہین نے آؤٹ کیے ہیں تو میں بھی کروں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کنڈیشنز، پچز اور بال کے فرق کی وجہ سے انگلینڈ میں بولرز کو مدد ملتی ہے، 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -