لندن،پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈرامہ ارطغرل دیکھا

 لندن،پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈرامہ ارطغرل دیکھا

  

ساؤتھمپٹن (این این آئی)تیسرے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑیوں کو تحریک دلانے کیلئے ارطغرل ڈراما دکھایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے بتایاکہ اظہرعلی نے کہا کہ ارطغرل ڈراما کھلاڑیوں کے حوصلے کو بلند کرنے کا باعث بن چکا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ڈرامہ کو دیکھنے کے بعد ہم سب کھلاڑیوں میں مقابلہ کرنے کا جوش و جذبہ مزید بڑھاہے اس ڈرامہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس کو بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہے۔کپتان نے کہاکہ کہ میرے خیال میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو ارطغرل کو نہیں دیکھ رہا ہو۔یاد رہے کہ ترک میں 2014 میں تاریخی بنیادوں پر بنایا گیا ڈراما ارطغرل نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے تھے اور پی ٹی وی سے بھی نشر کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -