یورپافٹ بال کپ کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا 

  یورپافٹ بال کپ کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا 

  

کولون(آئی این پی)یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا 49ویں ایڈیشن کا فائنل میچ (آج)ہفتہ کو جرمنی میں کے رائن اینرجی سٹیڈین سٹیڈیم، کولون میں کھیلا جائے گا۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ اس سے قبل سیویلا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان کی ٹیم نے شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 5-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کا ایک اچھا فائنل میچ دیکھنے کو موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ سیویلا کی ٹیم اس سے قبل 5 مربتہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہے، سیویلا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپا فٹ بال کپ کا ٹائٹل 2006 میں جیتا تھا، اس کے بعد 2007، 2014، 2015 اور 2016ء میں یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ انٹر میلان کی ٹیم 1991، 1994ء اور 2001 میں ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -