آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس، سابق ڈی آئی جی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس، سابق ڈی آئی جی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 80 کروڑ روپے سے زائد آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے عدالت نے ملزم کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے ملزم جنید ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کے روبرو ملزم جنید ارشد کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں نیب کا موقف ہے کہ ملزم جنید ارشد نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز پائی گئی نیب کے تفتیشی کے مطابق ملزم جنید ارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں۔

مزید :

علاقائی -