بیٹے کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف   دائر درخواست پرسابق وزیراعظم کی بیٹی کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع 

بیٹے کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف   دائر درخواست پرسابق وزیراعظم کی بیٹی کو ...

  

لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا بتول کے بیٹے کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف دائر درخواست پر فضابتول گیلانی کو درخواست پر جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی عدالت نے فضابتول گیلانی سابق شوہر خرم خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اس کی سابق اہلیہ نے بیٹے سے ملاقاتیں نہیں کروائی۔

 عدالت سے استدعاہے کہ فضابتول کو ملاقاتیں کروانے کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -