کرپشن کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 ستمبر تک توسیع 

  کرپشن کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 ستمبر تک توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث دوملزموں فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 ستمبر تک توسیع کردی ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے نیب سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے  نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے مطابق ملزم فرحان چیمہ پر بنیادی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم لوٹنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -