پنجاب سیف سٹی منصوبہ حکومتی ترجیحات سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر) جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے والی خفیہ آنکھیں بند ہونے کا خدشہ، پنجاب سیف سٹی منصوبہ حکومتی ترجیحات سے محروم ہوگیا تفصیل کے مطابق دو سالوں میں زیر تعمیر 5 منصوبوں کیلئے کوئی فنڈز مختص نہ کیے جا سکے۔ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ ٹھپ ہو گیا۔ لاہور میں سیف سٹی کے 3 ہزار خراب کیمرے بھی ٹھیک نہ ہوئے اس حوالے سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کہتے ہیں سیف سٹیز پراجیکٹ مالی مسائل کا شکار ہے 2 ارب 39 کروڑ میں صرف 40 کروڑ روپے رقم مل سکی۔