پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنیوالے کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اسے گرفتارکرنے سے روک دیاہے،عدالت نے عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کا ریکارڈ تھانہ اسلام پورہ پولیس سے طلب کرتے ہوئے سماعت5ستمبر تک ملتوی کردی ایڈیشنل سیشن جج عبہر گل نے ملزم اعظم عرف جانو کی عبوری درخواست ضمانت منظور کی ہے۔
،درخواست گزار ملزم کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے، پولیس نے حقائق کے برعکس اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاہے،ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔