مذہبی پروگرامز کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،جمیل ظفر
لاہور(کر ائم رپو رٹر)محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں رضاکاروں کی مرحلہ وار سکیورٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس کے تحت کمیونٹی رضاکاروں کی سیکیورٹی ٹریننگ مکمل کر لی گئی لاہور کی تمام ڈویژنز کے رضاکاروں کو تربیت دی گئی ایلیٹ فورس کے افسران نے رضاکاروں کو سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی رضا کاروں کو باڈی سرچنگ کے ساتھ مختلف آلات میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے استعمال کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے اس موقع پر کہا کہ مجالس، جلوسوں سمیت مذہبی پروگرامز کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔