کرپشن سکینڈل کیس‘3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع

  کرپشن سکینڈل کیس‘3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کردی ملزموں کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے   ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان میں نوید مراد، حسن محمود، محمد فاروق اور محمد اسماعیل، شوکت حسین اور اعجاز احمد شامل ہیں، نیب کا موقف ہے کہ ملزمان پر حکومتی خزانے کو 60 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے  ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے بہاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیع منصوبے میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں، ملزمان نے 2006 اور 2007 کے دوران زمین کی خریداری کی مد میں سینکڑوں بوگس اکاؤنٹس میں 60 ملین کی خطیر رقم منتقل کی۔

مزید :

علاقائی -