سی آئی اے کو توالی پولیس کی کارروائی، 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے کوتوالی پولیس کی کاروائی گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کوتوالی پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے ملزمان سجاد، علی، وارث،عثمان اور احسن کو گرفتار کر کے ملزمان سے 22 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان درجنوں وارداتوں میں سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔