چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں نے 6گھروں کا صفایا کردیا، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں نے 6گھروں کا صفایا کردیا، گاڑیاں، ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں 3 ڈاکو حارث کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ اور نقدی 55ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے  گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احسان کے گھر سے3 لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلشن راوی میں ڈاکووں نے عبدالودود کے گھر سے 2لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے نوید کے گھر گھس کر 3لاکھ 90ہزار کی نقدی لوٹ لیے سبزاہ زار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے لیاقت کے گھر سے 1لاکھ45 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے فیضان کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا نولکھا میں ڈاکوؤں نے مشتاق سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے ابراہیم سے 26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے ظہیر سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ ڈیفنس سی اور ساندہ سے گاڑیاں اور داتا دربار، غالب مارکیٹ اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ر

مزید :

علاقائی -