کار سواروں کانوجوان لڑکی پر اغوا ء کے بعد تشدد 

 کار سواروں کانوجوان لڑکی پر اغوا ء کے بعد تشدد 

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں کار سواروں نے نوجوان لڑکی اغوا ء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق سنت نگر دیو سماج روڈ کی رہائشی کومل حسین نامی خاتون دفتر سے واپسی پر اپنے گھر جانے کے لیے سواری کے انتظار میں مسلم ٹاون موڑکے قریب کھڑی تھی کہ اس دوران گاڑی نمر le/1287 پر سوار رانا حسن نامی نوجوان اور پلوشہ نامی لڑکی نے زبردستی کار میں بیٹھا لیا اور اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر گھومتے رہے جس کی وجہ سے لڑکی بے ہوش ہو گئی جس پر ملزمان اسے بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -