پنجاب ایمرجنسی سروس کی 767ٹریفک حادثات پر سروس کی فراہمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 767روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 484افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔341معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی
وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد?71فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 321ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 22مسافر 388 اور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ145ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت153متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد81حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 68 حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل833متاثرین میں 684مرد اور149خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 163افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور465افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ205زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 690موٹر سائیکلز،81ا?ٹو رکشے،62موٹر کاریں،17وین06مسافربسیں،23ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔