ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ

  ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن دوست محمد کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث252ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکے 13 ملزمان کے قبضہ سے06لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے27 پسٹلز،3رائفلزسمیت درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے45ملزمان کے قبضہ سے 14 کلو 640 گرام چرس،136 گرام ہیروئن اور630 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران15 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے  ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 35 اشتہاری و عدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر98ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -