جمعتہ المبارک پر شہربھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

جمعتہ المبارک پر شہربھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)یکم محرم الحرام کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔محرم کے پہلے جمعتہ المبارک پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد و گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں امام بارگاہوں او رمساجد سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیاں شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف گشت کرتی نظر آئیں  مجالس کے شرکاء کی رضا کاروں،ولنٹیئرز  کے ذریعے چیکنگ کویقینی بنایا گیا ایس ایس پی آپریشنزفیصل شہزاد نے پولیس افسران کو کورونا ایس اوپیز کی پابندی کیلئے منتظمین مجالس، مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ امام بارگاہ،مساجد اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی سرچ آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری شامل ہے سرچ آپریشنز کے دوران بائیو میٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیاجارہا ہے لاری اڈوں، بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -