بہن،بہنوئی کو قتل کرنیوالا بھائی اسکا ساتھی، بیوی کا قاتل شوہربھی گرفتار 

بہن،بہنوئی کو قتل کرنیوالا بھائی اسکا ساتھی، بیوی کا قاتل شوہربھی گرفتار 

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے وراثتی جائیداد سے حصہ مانگنے کی رنجش پر سگی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنیوالے بھائی اور اس کے دوست جبکہ دوسری شادی کے لیے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کوبھی گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں  سرگرم ہیں۔ایس پی صدر منصور قمر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی مہدی کاظمی نے کارروائی کرتے ہوئے وراثتی جائیداد سے حصہ مانگنے پر سگی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم عنصر جاوید اور اس کے دوست صائم کو گرفتارکر لیا ہے  ملزم عنصر جاوید نے دوست صائم اور بھائیوں کی مدد سے بہن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی ملزمان کی فائرنگ سے مقتولہ بینش حیات اور اس کا شوہر اویس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے گرفتار ملزمان دوہرے قتل کی واردات کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے موقع سے فرار ہوگئے تھے اسی طرح ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن عمران پاشا نے کارروائی کرتے ہوئے 25سالہ نورین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کے شوہر شہباز عمر کو گرفتار کر لیا ہے ملزم شہباز عمر نے چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نورین کو قتل کردیا تھا درحقیقت ملزم ماریہ نامی خاتون سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس وجہ سے اکثر میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا۔ملزم نے اپنی بیوی مقتولہ نورین کی چھری سے کلائی اور شہ رگ کاٹ دی تھی اور ڈرامہ رچایا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر میری بیوی کوقتل کرگئے ہیں سی سی پی او لاہورنے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ 

مزید :

علاقائی -