پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کا فیصلہ موخر 

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کا فیصلہ موخر 

  

  اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا۔جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں 8 سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد، پی پی ایل کے 10 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی،پاکستان ری انشورنس کمپنی کے 20 فیصد شیئرز فروخت ہونگے،ذرائع کے مطابق فرسٹ ویمن بینک، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، سروسز ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ گدو پاور پلانٹ اور دیگر دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری میں مشکلات دور کرنے پر غور کیا گیا۔

نجکاری کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -