پنجاب حکومت کا پابندی کے باوجود 34 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ 

  پنجاب حکومت کا پابندی کے باوجود 34 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ 

  

   لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کفایت شعاری پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی کے باوجود 34 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جانے والی نئی گاڑیاں پنجاب حکومت کے پارلیمانی سیکرٹریوں کو دی جائیں گی جبکہ مذکورہ پارلیمانی سیکرٹریوں کے پاس پہلے ہی ایک ایک سرکاری گاڑی موجود ہے۔ 

نئی گاڑیاں 

مزید :

صفحہ اول -