دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، معید یوسف 

دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، معید ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف قربان ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ 85 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف قربان ہوئے، دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ معید یوسف نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان ممالک کے خلاف آواز اٹھائی جائے جہاں پاکستان کے خلاف منصوبے بنتے ہیں۔

عید یوسف 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -