منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ ودیگرملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ ودیگرملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ...
منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ ودیگرملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

انسدادمنشیات کورٹ میں رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،لیگی رہنما عدالت میں پیش نہ ہوئے ،راناثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،عدالت نے استفسار کیاکہ کیاتمام ملزمان کورٹ میں موجودہیں؟، وکیل نے کہاکہ 3 ملزمان عدالت میں موجود ہیں راناثنااللہ پیش نہیں ہوئے،عدالت نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ملزمان پیش نہ ہوں، وکیل نے کہاکہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث راناثنااللہ پیش نہیں ہوئے۔

وکیل اے این ایف نے کہاکہ آج ملزمان پرفردجرم عائدہونی ہے،وکیل راناثنااللہ نے کہاکہ اے این ایف نے جن افرادکے بیانات ریکارڈ کیے وہ ہمیں دیئے جائیں،ہماری ایک درخواست عدالت میں زیرالتواہے،درخواست پرفیصلے تک فردجرم عائدنہیں ہوسکتی۔عدالت نے کہاکہ آپ کودرخواست پربحث کیلئے آخری موقع دے رہے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت12 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں راناثنااللہ سمیت 6 ملزموں کو فردجرم کیلئے طلب کررکھا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -