سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،اسلام آباد دو ،کراچی اور لاہور رجسٹری میں ایک ایک بنچ ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے،اسلام آباد کے پرنسپل سیٹ پر دو بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، بنچ ایک میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں جبکہ بنچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں۔

کراچی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ کیسز کی سماعت کریں گے،جسٹس مقبول باقر چیمبر میں فرائض سر انجام دینگے،لاہور میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کریگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -