کالعدم تنظیم فنڈنگ معاملہ ،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم فرقان احمد کو مقدمے سے بری کردیا

کالعدم تنظیم فنڈنگ معاملہ ،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم فرقان احمد کو ...
کالعدم تنظیم فنڈنگ معاملہ ،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم فرقان احمد کو مقدمے سے بری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم فنڈنگ معاملے میں ملزم فرقان احمد کو مقدمے سے بری کردیا، عدالت نے سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر طارق قیوم اور اے ایس آئی خان محمد کیخلاف انکوائری کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ استغاثہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ،استغاثہ کے گواہوں کے بیانات میں تشویشناک تضاد ہیں۔
عدالت نے کہاکہ استغاثہ کے گواہوں نے بیان میں کالعدم تنظیم کی چندہ بک کی برآمدگی کابتایا،دوران جرح تفتیشی نے بتایافورتھ شیڈول میں ملزم کاتعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے ۔
عدالت نے سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر طارق قیوم اور اے ایس آئی خان محمد کیخلاف انکوائری کاحکم دیدیااورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے کارروائی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔