جشن آزادی کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے زیر اہتمام شارجہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد

جشن آزادی کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے زیر اہتمام شارجہ کے مقامی ...
جشن آزادی کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے زیر اہتمام شارجہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی یواے ای کے زیراہتمام شارجہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔جس میں پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب،  جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین،  چیف آرگنائزر سید سجاد حسین شاہ،  سنئیر نائب صدر علی گوہر شہانی،  انفارمیشن سیکرٹری ناصرر رشید بڑالوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جمیل سلطانی،  نائب صدر قاسم بلوچ،  نائب صدر قیصر آفریدی،  نائب صدر چوھدری اخلاق احمد،  نائب صدر رضوان عبداللہ، سیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ زاہد ملک اعوان،  ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرزانہ اعوان ، نائب صدر عزت اسلم ،اور دیگر کارکنان اور عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنانے کا جو خواب قاہد اعظم اور شہید قاہد ذولفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر نے دیکھا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -