”ریٹرننگ افسر جعلی ڈگری پر تاحیات نااہلی نہیں سنا سکتا“اللہ دینو بھائیو کی تاحیات نااہلی کیخلاف نظرثانی اپیل کاتحریری فیصلہ جاری 

”ریٹرننگ افسر جعلی ڈگری پر تاحیات نااہلی نہیں سنا سکتا“اللہ دینو بھائیو کی ...
”ریٹرننگ افسر جعلی ڈگری پر تاحیات نااہلی نہیں سنا سکتا“اللہ دینو بھائیو کی تاحیات نااہلی کیخلاف نظرثانی اپیل کاتحریری فیصلہ جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اللہ دینو بھائیو کی تاحیات نااہلی کیخلاف نظرثانی اپیل کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ اللہ دینوبھائیوکیخلاف جعلی ڈگری پر ریٹرننگ افسر کافیصلہ کالعدم قراردیدیاگیا،ریٹرننگ افسر جعلی ڈگری پر تاحیات نااہلی نہیں سنا سکتا،18ویں ترمیم کے بعد کورٹ آف لاتاحیات نااہلی کافیصلہ دے سکتی ہے، ریٹرننگ افسرکوئی ثبوت واضح طور پر سامنے نہیں لایا۔

واضح رہے کہ اللہ دینو بھائیو2013 میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 12سے ممبر منتخب ہوئے تھے ،سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوپر خیرپوریونیورسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کرنے کاالزام تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -