لاہور،چکی اونر ایسوسی ایشن نے چکی آٹا کی قیمتیں بڑھا دیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چکی اونر ایسوسی ایشن نے چکی آٹا کی قیمتیں بڑھا دیں،لاہور میں آٹا چکیوں نے فی کلو آٹا 72 سے 76روپے کردیا۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان نے کہاہے کہ گندم کی قیمت کم نہ ہوئی تو آٹا 80 روپے فی کلو کردیا جائے گا،گندم کی فی من قیمت میں 500 روپے کااضافہ ہوچکاہے۔
سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن نے کہاکہ گندم فی من غلہ منڈی میں 1800روپے دستیاب تھی، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2300 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔