مہنگائی کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

 مہنگائی کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
 مہنگائی کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے، مہنگائی کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگر حوصلہ نہیں ہارا ،حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں ،انہوں نے کہاکہ پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -