پی ٹی آئی کے اہم وزراءکی کارکردگی، کس وزیر سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے نتائج سامنے آگئے

پی ٹی آئی کے اہم وزراءکی کارکردگی، کس وزیر سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے ...
پی ٹی آئی کے اہم وزراءکی کارکردگی، کس وزیر سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے نتائج سامنے آگئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم وزراءکی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ناراض افراد کی شرح 46 فیصد پر برقرار جب کہ مطمئن افراد کی شرح بھی گزشتہ سروے کے مقابلے میں ایک فیصد کمی کے بعد 26 فیصد پر آگئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر ریلوے شیخ رشید عوامی حمایت میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سروے میں کورونا کے خلاف صوبائی حکومتوں کی کارکردگی میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے آگے رہا۔

سروے کے مطابق کے پی میں 61 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جب کہ 31 فیصد غیرمطمئن ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 48 فیصد مطمئن اور 39 فیصد غیرمطمئن جب کہ صوبہ سندھ میں 35 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 41 فیصد نے غیرمطمئن قرار دیا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -